تہران، پہلی الیکٹرک گاڑیوں کی کھیپ کی رونمائی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی موجودگی میں دارالحکومت تہران میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے پہلی الیکٹرک گاڑیوں کی کھیپ کی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر تہران میونسپلٹی کی جانب سے میلاد ٹاور میں منعقدہ تقریب میں 189 الیکٹرک بسیں اور 1,752 الیکٹرک ٹیکسیاں پیش کی گئیں۔

تقریب کے دوران آٹونومس ریل ریپڈ ٹرانزٹ (ART) لائن 1 کا آزمائشی ٹرائل بھی کیا گیا اور شہر کے مغربی اور مشرقی علاقوں کے درمیان دو ربڑ ٹائروں والی ٹراموں کا تجربہ کیا گیا۔

اس موقع پر تہران میٹرو کی لائن 8 اور 9 کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط متوقع تھا۔

صدر پزشکیان نے میلاد ٹاور میں موجود الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا اور تہران میونسپلٹی، وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے مقامی سطح پر پیداوار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور اس شعبے میں باصلاحیت افراد کی مہارت سے استفادہ کرنے پر تاکید کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *