ایران اور روس کا بحیره کیسپین کے ذریعے سمندری تعاون کے فروغ پر اتفاق

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ رسولی اور ان کے روسی ہم منصب رومن سٹاروویٹ نے بحیرہ کیسپین کے ذریعے بحری تعاون اور مشترکہ ٹرانزٹ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ 

اس موقع پر رسولی نے کہا کہ ایران اور روس بحیرہ کیسپین میں لاجسٹک اور ٹرانزٹ صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی میری ٹائم آرگنائزیشن ایک جامع سمندری روڈ میپ اور مشترکہ ایکشن پلان کے حصول کے لیے ماسکو کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کرنے کے لیے تیار ہے۔

 اس دوران، ایرانی وزیر برائے شہری ترقی فرزانہ صادق اور روس کے وزیر ٹرانسپورٹ رومن سٹاروویٹ نے 2025 کے لئے ٹرانزٹ کے شعبوں میں ایران-روس تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کئے۔

فرزانہ صادق نے کہا کہ تہران میں تیسرا کیسپین اکنامک فورم ایران، روس اور بحیرہ کیسپین کے دیگر ممالک کے لیے اقتصادی اور نقل و حمل کے تعاون میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔ 

انہوں نے ایران-روس-آذربائیجان سہ فریقی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا تعین بحیرہ کیسپین کے شمال-جنوب کوریڈور میں تینوں ممالک کے تعاون سے کیا جائے گا۔

 انہوں نے کارگو اور مسافروں کی نقل و حمل کے شعبوں میں بحیرہ کیسپین کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *