مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ “محمد عبدالسلام” نے مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
فریقین نے علاقائی صورت حال اور مزاحمتی محاذ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ مسقط میں عمان، بھارت اور سنگاپور کی مشترکہ میزبانی میں بحر ہند سے متصل 20 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا آٹھواں اجلاس “بحری شراکت کے نئے افق” کے عنوان سے منعقد ہوا۔