غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات، صہیونی وفد جلد قاہرہ روانہ ہوگا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو 42 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ اس دوران قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ حماس اور اسرائیلی حکام جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات اور مشاورت کرتے رہے ہیں۔

مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے اگلے دور کے آغاز کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں 

نتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صیہونی وفد جلد قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا باضابطہ آغاز کیا جاسکے۔

دوسری جانب صہیونی حکومت میں شامل انتہا پسند طبقہ مذاکرات میں سخت موقف اپنانے پر زور دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس کے بعد مذاکراتی وفد کو باضابطہ ہدایات دی جائیں گی تاکہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر اسرائیلی موقف کو مضبوط بنایا جاسکے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تل ابیب میں صہیونی حکام سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ حماس کو ایک سیاسی جماعت یا عسکری قوت کے طور پر غزہ میں باقی نہیں رہنا چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ کے اس بیان کی وجہ سے جنگ بندی کے مستقبل کے بارے میں خدشات پیدا ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی نتن یاہو کو غزہ میں ہر قسم کی کارروائی کی مکمل اجازت دے چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *