دہلی کے بعد بہار میں بھی زلزلہ کے جھٹکے، سیوان میں گھروں سے باہر نکلے لوگ

آج صبح سویرے ملک کے کئی علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پہلے ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں 4.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے دہلی این سی آر کے لوگوں میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول قائم ہو گیا۔ اس کے بعد آج صبح 8:02 بجے بہار کے سیوان ضلع میں بھی زلزلہ کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سیوان میں جیسے ہی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکلنے لگے اور دھیرے دھیرے گلیوں میں جمع ہو گئے۔ ریختر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 4.0 بتائی جا رہی ہے۔ اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ 25.93 ڈگری شمالی عرض البلد اور 84.42 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *