اے پی سی آر کی جانب سے بدلتی جمہوریت اور حصولِ انصاف کے موضوع پر آج اتوار کو سمینار

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس اے پی سی آر حیدرآباد چیاپٹرکی جانب سے 16،فروری2025 بروزاتوار،شام سات بجے نہرو آڈیٹوریم، مدینہ ایجوکیشن سنٹر، نامپلی، روبرو باغ عامہ حیدرآباد پر بدلتی ہوئی جمہوریت میں عوامی انصاف کے احساس بیدار کرنے کے مقصد سے فکر انگیز سمینار منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سمینار میں ممتاز قانون داں، سماجی کارکن، اور دانشوران،جمہوریت اور انصاف کے بدلتے ہوئے چیلنجس پراظہار خیال کریں گے۔ مہمان مقررین میں پروفیسرجی۔ ونود کمار سابق ڈین فیکلٹی آف لاء، او۔ یو،ندیم خان سماجی کارکن، نیشنل سیکریٹری، اے پی سی آر،عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست، وی۔رگھوناتھ سنئیرایڈوکیٹ،ڈاکٹر جسوین جیرات ممتاز سماجی و ماحولیاتی کارکن اورروی کنیگنتی سماجی کارکن شامل ہیں۔ اس موقع پرایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) حیدرآباد چیاپٹر اس فکر انگیز گفتگو میں شامل ہونے کے لئے قانون کے طلبہ، قانونی پیشہ و ر ماہرین، وکلاء، سماجی کارکنوں،انسانی حقوق کے محافظین، محققین، ماہرین تعلیم اور دانشوران جو انصاف اور جمہوریت کے علمبردار ہیں کوپرخلوص شرکت کی دعوت دیتاہے۔آئیے، اس اہم بحث کا حصہ بنیں اور آج کی بدلتی جمہوریت میں ا نصاف کے احساس کو بیدار کرنے کے مقصد سے اس سمینار میں شرکت کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبرات9912352059

،6302610057 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ ایڈوکیٹ انیس احمد پروگرام کی نظامت کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *