صہیونی حکومت کی مداخلت، حزب اللہ نے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ نے لبنان میں صہیونی حکومت کی مسلسل مداخلت کے باعث عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج میں شریک ہوں۔

یہ احتجاجی مظاہرہ آج ہفتہ 15 کو شام 4 بجے امام خمینی روڈ پر ہوگا۔

اس سے پہلے لبنانی عوام نے جمعرات کی شام تہران-بیروت پرواز کی منسوخی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور “ایران، ایران” کے نعرے بلند کیے۔

مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کو امریکہ اور اسرائیل کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا اور ایئرپورٹ روڈ بلاک کر کے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب لبنانی ایوی ایشن اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کی فضائی حدود، شہریوں اور ایئر لائنز کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہوائی اڈے کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد کچھ اقدامات کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی ایوی ایشن اتھارٹی کوشش کر رہی ہے کہ آج رات ایک پرواز بیروت سے تہران روانہ کی جائے تاکہ تہران ایئرپورٹ پر موجود لبنانی مسافروں کو واپس لایا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *