
سری نگر: فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے بنڈی محلے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے 14 فروری 2025 کو کپوارہ کے بنڈی محلہ چھنی پین علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا’۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران 2 پستول، 4 پستول میگزین اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔