
نئی دہلی(آئی اے این ایس) مرکز نے ابھی تک جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا ہے حالانکہ سپریم کورٹ مذہبی مقامات قانون 1991 کے جواز کو چیلنج کرتی کئی درخواستوں کی سماعت پیر کے دن کرنے والی ہے۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ‘ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ 17 فروری کو معاملہ کی سماعت کرے گی۔
متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے کہا کہ مرکز کا جواب دینے کا حق ختم کردیا جائے کیونکہ وہ دانستہ تاخیر کررہا ہے۔وہ زائداز 3 سال سے جواب ہی نہیں دے رہا ہے۔