مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نیتن یاہو کے دفتر نے آگاہ کیا ہے کہ حکومت ان تین صیہونی قیدیوں کے ناموں کو قبول کرے گی جنہیں حماس نے رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران صہیونی چینل “کان” کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو کے دفتر کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ہفتے کی دوپہر تک تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
کچھ دیر پہلے حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پیغام میں اعلان کیا کہ “طوفان الاقصیٰ” جنگ بندی معاہدے کے تحت القسام اور قدس بٹالین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل 25 فروری (بروز ہفتہ) کو تین صہیونی یرغمالیوں کو رہا کریں گے اور بدلے میں 36 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔”