
سیکنڈری گریڈ ٹیچرس فورم کا ریاستی اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں بحیثیت صدر انیل کمار ریڈی ، معتمد عمومی محمد عرفان الدین، خازن نرسمہا چاری، اسوسییٹ پریسیڈنٹ پروین کمار ، محمد جمال، ناںٔب صدر سندیپ کا انتخاب عمل میں آیا
۔اجلاس میں پی آر سی میں ایس جی ٹی و ایس اے کی تنخواہوں میں بڑھ رہے فرق کو کم کرنا و ایس جی ٹی اساتذہ کو دو زاںٔد انکریمنٹ دینا، پرایٔمری اساتذہ کو ٹیچرس ایم ایل سی ووٹ حق کی فراہمی،10000 پی۔ایس۔ایچ۔ایم پوسٹس کی منظوری و بی ایڈ،ڈی ایڈ کۓ اساتذہ کو ترقی، سی۔پی۔ایس اسکیم کو رد کرنا و پرانی پینشن اسکیم کی بحالی، تمام پرایٔمری اسکولوں میں ہر جماعت کے لئے اساتذہ کے تقررات کرنا۔
ان قرار دادوں کو منظور کیا گیا۔ اس اجلاس میں گریجویٹ ایم ایل سی الیکشن میں ایس۔مدھو سدھن راؤ کو حمایت دینا طۓ پایا ہے۔