تہور رانا کو ہندوستان لانے کی تیاریاں

واشنگٹن(پی ٹی آئی) معتمد خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ ہندوستان تہور رانا کے امریکہ سے اخراج کے بعد اسے ہندوستان لانے کی تیاری کررہا ہے۔

پی ٹی آئی کے یہ پوچھنے پر کہ تہور رانا کو کب ہندوستان لایا جائے گا‘ معتمد خارجہ نے کہا کہ ہم لاجسٹکس پر کام کررہے ہیں۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کے رابطہ میں ہیں۔ تہور رانا کے اخراج کو امریکی سپریم کورٹ نے جنوری میں منظوری دے دی تھی۔ اس نے اس کی درخواست ِ نظرثانی مسترد کردی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *