![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/Screenshot_2025-02-13-12-15-13-23_40deb401b9ffe8e1df2f1cc5ba480b12-1-780x470.jpg)
ریاض ۔ کے این واصف
حیدرآباد سے میڈیا مین ایک خبر عام ہوئی کہ شہر کے قدیم علاقے ٹپہ چبوترا کے ایک مندر میں گوشت کا ٹکڑا پایا گیا۔ یہ خبر کے “فساد پسند” گرہ کے حق میں تو جیسے “چھینکا ٹوٹا” والی کہاوت تھی۔ یعنی شہر کے اس حساس علاقے کے بےحس شرپسند کو موقع ہاتھ لگتے ہی ہنگامہ آرائی کےلئے سڑک پر نکل آئے۔
ادھر پولیس جو ہمیشہ گالی، گولی اور لاٹھی سے لیس رہتی ہے بر وقت موقع پر پہنچ گئی۔ خبر کے مطابق ساؤتھ زون کے سارے پولیس عہدے دار موقع واردات پر جمع ہوگئے۔ شرپسندوں پر قابو پایا اور تحقیق شروع کی۔ چند گھنٹوں ہی میں ملزم سامنے آگیا۔ بھلا ہو سی سی ٹی وی کیمروں کا جس کی فوٹیج کی مدد سے
یہ پتہ چلا کہ کسی بلی کو کہیں گوشت کا ٹکڑا ملا جسے وہ مندر مین لے آئی، کچھ کھایا اور کچھ وہیں چھوڑکر چلی گئی۔ اس طرح “کھودا پہاڑ نکلی بلی”