مہر میڈیا گروپ اور روسیا سیگودنیا نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہر میڈیا گروپ اور روس کی نیوز ایجنسی روسیا سیگودنیا کے درمیان ایک ویڈیوکانفرنس کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

روسیا سیگودنیا روس کا ایک بین الاقوامی میڈیا گروپ ہے جو عالمی سطح پر ابلاغ عامہ کی وسیع رینج رکھتا ہے۔ 

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انجام پانے والی اس مفاہمتی یادداشت پر مہر میڈیا گروپ کے سی ای او محمد مہدی رحمتی اور روسیا سیگودنیا میڈیا گروپ کے انٹرنیشنل کوآپریشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ واسیلی پشکوف نے دستخط کئے۔

اس دوران مہر میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو محمد مہدی رحمتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں میڈیا گروپس کے درمیان باضابطہ تعاون کا آغاز ہے جو اعتماد اور سابقہ ​​دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔ 

اس کانفرنس کے دوران مہر نیوز کے ڈپٹی سی ای او حسام الدین حیدری  نے ایران اور روس کے مشترکہ تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے یادداشت کو ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع قرار دیا۔

 اس کے علاوہ مہر نیوز ایجنسی کے انگریزی ڈیسک کی ایڈیٹر انچیف محترمہ زہرہ خان محمدی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
اس کانفرنس میں روسیا سیگودنیا میڈیا گروپ کے بین الاقوامی  ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ واسیلی پشکوف نے مہر نیوز ایجنسی کے ساتھ اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کو ایک تاریخی تعاون قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان میڈیا کے شعبے میں عملی تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں مزید مضبوطی سے جاری رہے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *