مصر نقل مکانی کے بغیرغزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کرے گا

قاہرہ: مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا جامع منصوبہ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر برقرار رہنے کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ اس طریقے سے وضع کیا جائے گا جس سے فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی حقوق کا احترام کیا جائے اور ان کی حمایت کی جائے۔

وزارت کے مطابق، کسی بھی مجوزہ حل کے لیے خطے کے اندر قیام امن غور کرنا چاہیے اور جاری تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے لیے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی ضرورت ہے، جو خطے کے تمام لوگوں کے درمیان استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

بیان میں مصر کی طرف سے امریکہ کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ “خطے میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک پہنچ کر جامع اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے خطے کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنا ضروری ہے”۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *