مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے اور وہاں کے انتظامات سنبھالنے کے بارے میں اپنے عزائم کا دوبارہ اظہار کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں غزہ کو خریدنے اور اس کا مالک بننے کا سنجیدہ عزم رکھتا ہوں۔ اس کو خریدنے کے بعد مستقبل میں ترقی کے ایک بہترین مرکز میں تبدیل کروں گا۔ تاہم ممکن ہے کہ اس کا کچھ حصہ مشرق وسطی کے ممالک کو دے دوں تاکہ وہ اس کی تعمیر نو میں حصہ لے سکیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ میں فلسطینیوں کی فکر کرتا ہوں اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ وہ قتل نہ کیے جائیں۔
انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مہاجرین کو قبول کریں اور کہا کہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور دیگر عرب رہنماؤں سے بات کروں گا تاکہ وہ فلسطینیوں کو پناہ دیں۔
صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ مشرق وسطی کے ممالک میرے ساتھ مذاکرات کے بعد ان مہاجرین کو قبول کر لیں گے۔