[]
دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نو سال کے بعد جمعرات کو ممبئی کا دو روزہ دورہ کریں گی محترمہ گاندھی یہاں کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں 31 اگست سے منعقد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کے انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کی میٹنگ میں شرکت کے لیے آ رہی ہیں ۔
وہ اپنے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ساتھ یہاں پہنچیں گی یہاں ان کا استقبال پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، ریاستی سربراہ نانا پٹولے اور دیگر کئی عہدیدار کریں گے۔
پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ تاہم انہوں نے گزشتہ تین دہائیوں میں مہاراشٹر کے دیگر حصوں کا بے شمار دورہ کیا ہے۔ اپنی خراب صحت کے باوجود وہ ریاست کی سیاست پر گہری نظر رکھتی ہیں۔
اتفاق سے ممبئی کے ان کے تمام پچھلے دوروں میں کانگریس نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں برسراقتدار تھی، لیکن ان کے آنے والے دورے کے دوران ان کی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کا حصہ ہے۔