بغداد میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفیروں کی شرکت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

  تقریب میں مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات، سفیروں اور انقلاب اسلامی سے دلچسپی رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے کہا کہ چھیالیس سال قبل ایران کا اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کی قیادت میں ایرانی قوم کی قربانیوں سے کامیاب ہوا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کے آغاز پر ہی ہم پر غیر انسانی پابندیاں اور ایک تباہ کن جنگ مسلط کی گئی لیکن ان تمام چیلنجوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی کامیابیاں کبھی نہیں رکیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور خدا کے فضل، امام خامنہ ای کی رہنمائی اور ایرانی قوم کی حمایت سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *