آج صبح جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کافی دیر تک بادلی اسمبلی حلقہ میں آگے رہے۔ امید کی جا رہی تھی کہ کانگریس اس سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی، لیکن پھر دیویندر یادو دھیرے دھیرے دوسرے مقام پر کھسکے اور پھر تیسرے مقام پر پہنچ گئے۔ اس سیٹ سے بی جے پی امیدوار آہر دیپک چودھری نے فتح حاصل کی ہے، جنھیں 61192 ووٹ ملے۔ عآپ امیدوار اجیش یادو کو 46029 ووٹ اور دیویندر یادو کو 41071 ووٹ حاصل ہوئے۔ کانگریس کے لیے اس انتخاب میں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ مرتبہ (تقریباً 4.5 فیصد) کے مقابلے تقریباً 2 فیصد ووٹ زیادہ ملے ہیں۔
دہلی اسمبلی انتخاب: کون ہے وہ ایک سیٹ جہاں کانگریس امیدوار کو حاصل ہوا دوسرا مقام؟
![](https://safirnews.in/urdu/wp-content/uploads/2025/02/qaumiawaz2F2020-102Fb00fc42e-1fbe-4bab-8b26-c064c6cd2f942F930ac100_20b9_42c0_b115_78a6e1bd7f5f.jp.jpeg)