رواں سال نوئیڈا میں کھلیں گی 200 کمپنیاں، لاکھوں لوگوں کو ملے گا روزگار

رواں سال کے اخیر تک یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (وائی ای آئی ڈی اے) کے علاقے میں 200 کمپنیاں کھلنے جا رہی ہیں۔ اس سے لاکھوں لوگوں کو رواں سال دسمبر تک روزگار فراہم ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہونے والا ہے۔ رواں سال کے اخیر تک یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (وائی ای آئی ڈی اے) کے علاقے میں 200 کمپنیاں کھلنے جا رہی ہیں۔ اس سے لاکھوں لوگوں کو رواں سال دسمبر تک روزگار فراہم ہوں گے۔ ایسے میں اس علاقہ میں صنعتی سرگرمیوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں قریب 331670.19 کروڑ سے بھی زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ان کمپنیوں کے کھلنے کے ساتھ ہی ہریالی اور آبادکاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ اتھارٹی افسر نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یمنا سٹی کے سیکٹر 24، 24اے، 30، 32، 33 کو انڈسٹریل سیکٹر بنائے جانے کی تیاری چل رہی ہے۔ 3041 انڈسٹریل پلاٹ کو ان سیکٹر میں اب تک الاٹ کیا جا چکا ہے جنہیں 1880.75 ہیکٹر رقبے میں تقسیم کیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ فی الحال ان سیکٹرز میں 5 بڑی اور 9 چھوٹی کمپنیاں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں۔ یہ کمپنیاں 1356.68 کروڑ کی سرمایہ کاری اب تک شہر میں کر چکی ہے۔ یہی نہیں سیکٹر 27اے میں ’ویوو‘ کمپنی بھی کام کر رہی ہے۔ اس کمپنی نے بھی 7 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری شہر میں کی ہے۔ یمنا سٹی کے سیکٹر 27اے میں 2018 میں 169 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی۔ اس میں سے 156.32 زمین کے لیے چیک لِسٹ جاری کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں یمنا اتھارٹی 2228 زمینوں کے کرایہ داروں کے لیے لیز کی منصوبہ بندی تیار کر چکی ہے۔ یہاں تک کہ ان میں سے 2154 کو چیک لسٹ بھی جاری کی جا چکی ہے۔ ان میں سے بھی 1553 پلاٹوں کی لیز ڈِیڈ کرا لی گئی ہے۔ اب جن 200 کمپنیوں کو اس سال تیار کیا جانا ہے ان میں سے 176 کمپنیوں کے نقشوں کو منظوری مل گئی ہے۔ ان میں 114 کمپنیوں کی تعمیر کا کام چل رہا ہے اور 14 کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس طرح اس سال لوگوں کے لیے نوئیڈا میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *