الیکشن کمیشن نے تلنگانہ میں نئے راشن کارڈ کے لئے درخواستوں کی وصولی کو فوری طور پر روکنے سے متعلق مختلف چیانلس اور اخبارات کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے
اور واضح کیا کہ ریاست میں نافذ ایم ایل سی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ گزشتہ روز حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نئے راشن کارڈز کے اہل افراد آج یعنی ہفتہ سے می-سیوا مراکز کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ، پرانے راشن کارڈز میں خاندان کے نئے افراد کے نام شامل کرنے اور دیگر تبدیلیاں کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔
اس خصوص میں محکمہ سیول سپلائیز نے می-سیوا ڈائریکٹر کو جمعہ کے روز ایک مکتوب بھی روانہ کیا تھا۔ تاہم، ہفتہ کو ریاست بھر میں نئی درخواستوں کو تیکنکی وجہ سے می-سیوا سنٹر پر قبول نہیں کی گئی ۔