دہلی میں اردوند کجریوال کی حکومت کا خاتمہ، بی جے پی کی 27 سال بعد اقتدار میں واپسی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی  نے اپنی 27 سالہ جلاوطنی ختم کرتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی  کو شکست دے کر اقتدار میں واپسی کر لی ہے۔

ہفتہ کو ہونے والے 70 رکنی دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی بڑی اکثریت کی جانب گامزن ہے۔ حکمراں آپ کے سربراہ اروند کیجریوال نے اپنی پارٹی کی شکست قبول کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی جیت ترقی اور اچھی حکمرانی کی جیت ہے۔ کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ دہلی کے لوگوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے۔

ہندوستانی سیاست میں ایک نئے تجربہ کے ساتھ تقریباً 12 سال قبل اقتدار میں آنے والے عاپ لیڈر کیجریوال نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں اور ان کے قریبی ساتھی منیش سسوڈیا کو بھی جنگ پورہ سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کانگریس، جو دہلی کی سیاست میں عام آدمی پارٹی کے ابھرنے سے پہلے تقریباً 15 سال تک اقتدار میں تھی، مسلسل تیسری بار اسمبلی انتخابات میں اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

دہلی میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے قومی دارالحکومت کے تمام علاقوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اِس کے ووٹ شیئر میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا۔ بی جے پی نے دہلی کے نتائج کو ’مودی کی ضمانت پر دہلی کے لوگوں کا بھروسہ‘ قرار دیا ہے۔

کانگریس کو شکست دے کر تقریباً 12 سال قبل اقتدار میں آنے والی عام آدمی پارٹی 20 سے 25 سیٹوں تک محدود دکھائی دے رہی ہے۔

دہلی میں اُس وقت کی چیف منسٹر سشما سوراج کی قیادت میں بی جے پی آخری بار اقتدار میں تھی۔ 1998 کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو طویل عرصہ تک اقتدار سے دور رکھا۔ کانگریس نے چیف منسٹر شیلا دکشت کی قیادت میں لگاتار تین بار دہلی میں حکومت چلائی۔ دسمبر 2013 میں، عاپ نے چیف منسٹر اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی میں حکومت بنائی تھی۔

رجحانات کے مطابق اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 45 سے 50 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی بی جے پی نے برتری حاصل کی تھی، لیکن سیٹوں پر عاپ اور بی جے پی کے درمیان قریبی لڑائی کو دیکھتے ہوئے، جیت اور ہار کا فرق بہت زیادہ تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی عاپ کی شکست میں کانگریس کا رول دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن اس سلسلہ میں کانگریس کی ترجمان نے کہا ’’عام آدمی پارٹی کو فتح دلانا کانگریس کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا ’’اور لڑو آپس میں ‘‘۔

بی جے پی کے دہلی ریاستی دفتر میں کارکنوں نےہولی سے پہلے ہی ہولی منانا شروع کر دیا ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے دفاتر میں قائدین اور کارکن غائب رہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *