غزہ فلسطینیوں کا ہے،عوامی مزاحمت امریکی منصوبے کو ناکام بنا دے گی، عالمی اسلامی بیداری فورم

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی اسلامی بیداری فورم نے امریکہ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت سابقہ ​​منصوبوں کی طرح اس باطل منصوبے کو بھی ناکام بنائے گی۔ 

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مَنقَلَبٍ ینقَلِبونَ

غزہ اور مغربی کنارہ فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینی عوام استقامت اور مزاحمت کے ذریعے امریکہ اور غاصب رژیم کے دیگر حامیوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔ 

 صیہونی حکومت کو انگلستان کے صلیبی صیہونی منصوبے کے باعث وجود میں آئے 70 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران امریکی حمایت سے اس رژیم نے اپنا ناجائز قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 ان تمام سالوں میں ہم نے دیکھا کہ فلسطین کے بہادر اور انقلابی عوام نے ان ظالموں کی تمام سازشوں اور منصوبوں کو مزاحمت کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

 فلسطین کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ  اس طرح کے مذموم منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے اور خطے اور فلسطین میں حقیقی امن تب قائم ہوگا جب اس سرزمین سے صیہونی غاصبانہ قبضہ ختم ہو جائے گا۔

 ایک ایسی قوم کہ جس نے امریکہ اور اسرائیل کی طاقتور ترین جنگی ٹیکنالوجی کو شکست دیتے ہوئے 15 ماہ سے زائد عرصے تک مزاحمت جاری رکھی ہے، وہ یقیناً جبری بے دخلی کے امریکی منصوبے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور دشمنوں کو اسی طرح گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گی جس طرح وہ ان 15 ماہ کی جنگ میں شکست کھانے پر مجبور ہوئے تھے۔ 

عالمی اسلامی بیداری فورم اس تسلط پسندانہ منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتا ہے کہ خطے کا مستقبل یقیناً مزاحمت سے وابستہ ہوگا۔ امریکہ جان لے کہ فلسطین اس کی ملکیت نہیں ہے کہ جس پر اس کا صدر جوا کھیلے، عالم اسلام  اور دنیا کے آزاد انسان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور امریکہ کو ایک بار پھر شکست دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *