ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں، ہماری سرزمین پر امریکی فوج کی نقل وحرکت نہیں: عراقی فوج

[]

بغداد: عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے منگل کو اپنے ملک کی سرزمین میں کسی بھی امریکی فوجی نقل و حرکت کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف ایک معمول کی تبدیلی کا عمل ہے۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی (اے ڈبلیو پی) کو دیئے گئے بیانات میں رسول نے کہا کہ “حال ہی میں جو فوجی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے وہ شام میں امریکی افواج کو تبدیل کرنے کا عمل ہے اور میرے خیال میں یہ ایک امریکی پہاڑی فوجی ڈویژن تھی۔ یہ امریکی فوجی نقل وحرکت شام کے لیے تھی عراق سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *