![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250206-WA0964-780x470.jpg)
نرمل،6/فروری(ایم۔اے۔وحید)نرمل ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو(آئی اے ایس) نے سارنگ پور منڈل کے موضع جام میں واقع سوشل ویلفیئر گرلز ریذیڈینشیل اسکول کا رات کے وقت اچانک دورہ کیا
اور وہاں پر طالبات کے ساتھ ملکر رات کا کھانا نوش کیا اور ان کے ساتھ شب بسری کررہی ہیں۔ اس سے قبل کلکٹر نے ان سے تعلیم، طرزِ زندگی، سہولیات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ضاس دورے کا مقصد ہاسٹل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا اور طالبات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ کلکٹر نے اسکول میں خوراک، صفائی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے طالبات کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی
اور انہیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ یہ دورہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کی بہبود کے لئے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔اس دورے کے موقع پر ضلع مہتممِ تعلیمات پی۔راما راؤ، اے سی جی، پدما اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔