مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل البریز نے اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو قبول کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے رہائشیوں کو زبردستی منتقل کرنے کی متنازعہ تجویز کے دوران سامنے آئی ہے۔
غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذموم منصوبے کے بعد کئی عرب اور مسلم ممالک حتیٰ کہ یورپی حکومتوں نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے۔