تلنگانہ سیکریٹریٹ میں ایک نقلی تحصیلدار نے داخلے کی کوشش کی جس کو سیکورٹی عملہ نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔
۔تفصیلات کے مطابق انجیّا نامی شخص، جو خود کو تِپّرتی منڈل ضلع میڑچل کا تحصیلدار بتا رہا تھا، جعلی آئی ڈی کارڈ کے ساتھ سیکریٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، سیکیورٹی اہلکاروں کو شبہ ہوا اور انہوں نے اسے روک لیا۔
جب تِپّرتی ایم آر او آفس سے تفصیلات حاصل کی گئیں، تو پتہ چلا کہ انجیّا جعلی تحصیلدار ہے۔ این ٹی ایف کے ایس آئی کی شکایت پر حیدرآباد کی سیف آباد پولیس نے کیس درج کر لیا اور انجیّا کو حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ انجیّا کی گاڑی پر بھی “تحصیلدار” اور “ایگزیکٹو مجسٹریٹ” کے اسٹیکرز لگے ہوئے تھے، جس سے پولیس مزید چونک گئی۔