دہلی انتخابات ایگزٹ پول جاری

نئی دہلی ۔ دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اب مختلف چینلس اور ریسرچ ادارے ایگزیٹ پول جاری کر رہے ہیں۔ ابھی تک جاری کئی ایگزیٹ پولس میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں کانٹے کی ٹکر نظر آ رہی ہے۔

 

ایگزیٹ پولس دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایک طرح کے اندازے ہوتے ہیں۔ کئی بار ایگزیٹ پولس غلط اور کئی بار صحیح بھی ثابت ہوتے ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے حقیقی نتائج 8 اکتوبر 2025 کو اعلان کیے جائیں گے۔

 

میٹرکس کے ایگزیٹ پول میں عام آدمی پارٹی کو 32-37 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کو 35 – 40 سیٹیں اور کانگریس پارٹی کو 0 -1 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پیپلز پلس ایگزیٹ پول کے مطابق، بی جے پی کو 51 – 60، عام آدمی پارٹی کو 10 – 19 اور کانگریس کو صفر سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پول ڈائری کے مطابق، عام آدمی پارٹی کو 18 – 25، بی جے پی کو 42 – 50 اور کانگریس کو 0 -2 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔

 

پی مارک ایگزیٹ پول کے مطابق، دہلی کی 70 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 39-49 سیٹیں، عام آدمی پارٹی کو 21-31 سیٹیں اور کانگریس کو 00-01 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔ ٹائمز نوو نبھارت-جے وی سی ایگزیٹ پول میں بی جے پی کو 39-45 سیٹیں، عام آدمی پارٹی کو 22-31 سیٹیں، کانگریس کو 0-2 سیٹیں اور دیگر کو 0-1 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔

 

جبکہ متعدد اداروں کی جانب سے عام آدمی پارٹی کی اقتدار سے بے دخلی اور بی جے پی کو 27 سال بعد اقتدار ملنے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *