نارائن پیٹ – 5 فروری ( اردو لیکس)تلنگانہ کے نارائن پیٹ میں ایک چوری کی واردات پیش آئی۔ نارائن نامی شخص اپنے رشتہ دار کی شادی کے لیے بینک سے 4 لاکھ روپے نکال کر لے جا رہا تھا۔ رقم سے بھرے بیاگ کو اپنی بائیک میں رکھ کر راستے میں ایک بیکری پر رکا۔
بینک میں رقم نکالنے کے وقت ہی ایک چور اس پر نظر رکھے ہوئے تھا اور اس کا پیچھا کر رہا تھا۔ جیسے ہی نارائن بیکری کے اندر گیا، چور نے موقع دیکھ کر نقدی سے بھرا بیاگ اٹھایا اور فرار ہوگیا۔
جب نارائن بیکری سے باہر آیا تو اسے اپنی بائیک پر رکھی ہوئی رقم نظر نہیں آئی۔ فوراً ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور بیکری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا۔
پولیس نے ان شواہد کی بنیاد پر کیس درج کر لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔