سڈنی: آسٹریلیا میں سڈنی کے مغربی مضافات میں سے ایک کنگس ووڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب چاقو کے حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔
آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز ریاست میں پولیس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ منگل کو وسطی سڈنی سے تقریباً 50 کلو میٹر مغرب میں کنگس ریلوے اسٹیشن کے قریب مقامی وقت کے مطابق رات 10:20 بجے ایک 58 سالہ شخص کے سینے پر چاقو سے وار کئے جانے کے بعد ہنگامی خدمات کو بلایا گیا۔
ایمبولینس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر اس شخص کا علاج کیا اور پھر اسے مقامی اسپتال لے گئے، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔