دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

نئی دہلی: دہلی اسمبلی کی تمام 70 نشستوں کے لئے بدھ کی صبح 7 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اوریہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی آج دو ریاستوں کی دو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

تمل ناڈو کی ایروڈ اسمبلی سیٹ اور اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر بھی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

یہ دونوں سیٹیں ایروڈ کے ایم ایل اے ای وی کے ایس ایلنگوین کے انتقال اور ایودھیا کے ملکی پور ایم ایل اے اودھیش پرساد کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر آر ایلس واز نے قومی دارالحکومت کے تمام ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔

الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں جس کے تحت کل 97,955 عملہ اور 8,715 رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 220 کمپنیاں، 19,000 ہوم گارڈ اہلکار اور 35,626 دہلی پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *