الجوانی کا دورہ انقرہ، ترکی شام میں دو فوجی اڈے قائم کرے گا! ذرائع کا دعوی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، باخبر شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی اور ترکی کے صدر اردگان کے درمیان وسطی شام کے صحرائی علاقے میں ترکی کے دو اڈوں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی۔ 

 جولانی آج انقرہ جائیں گے جہاں وہ اردگان کے ساتھ شامی فوجیوں کی تربیت اور اس ملک میں ترک فوج کے نئے اڈوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ 

شامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ترکی  کسی بھی حملے کی صورت میں شام کی فضائی حدود کا دفاع کرنے کا پابند ہوگا۔

مغربی خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ انقرہ اس ملک کے شمال مشرق میں کرد فورسز کے لئے ایک پیغام کے طور پر شام میں اڈے قائم کرنا چاہتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *