بغیر نوکری والوں کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟ بے روزگاری اور مہنگائی پر وزیر مالیات کی خاموشی پر تھرور نے سوال اُٹھائے

ششی تھرور نے کہا کہ متوسط طبقہ کے لیے جو ٹیکس کٹ ہوا ہے، وہ اچھی بات ہو سکتی ہے، اگر آپ کے پاس نوکری ہے۔ تنخواہ آتی ہے تو آپ اب سے کم ٹیکس کی ادائیگی کرو گے لیکن اہم سوال یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس نوکری نہیں ہے، تنخواہ نہیں ہے، تب کیا؟

انہوں نے آگے کہا “میں مانتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس نوکری ہے اور آپ کی تنخواہ 12 لاکھ تک ہے تو آپ کا خوش ہونا تو بنتا ہے لیکن بے روزگاروں کے لیے بجٹ میں کیا تھا؟ ہم نے وزیر مالیات کے منھ سے ایک بار بھی بے روزگاری اور مہنگائی شرح جیسے لفظ نہیں سنے۔”

تھرور نے بی جے پی پر آئندہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے بجٹ تیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ بہار میں رہ رہے ہو اور آپ ایک معاون پارٹی سے ہو تو یقینی طور پر اس سے آپ کو ایسی سہولت ملے گی جس سے انتخاب میں فائدہ پہنچے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *