حماس نے قیدیوں کی رہائی کی تقریب کو اسرائیل کے لئے توہین آمیز بنادیا، امریکی ذرائع ابلاغ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والی تقریب کے دوران حماس نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ اب بھی غزہ کی پٹی پر حکمرانی کررہی ہے۔ حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی تقریب کو صہیونی حکومت کے لئے شرمناک منظر میں بدل دیا۔

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس نے یہ طریقہ کار سب سے پہلے قیدیوں کی رہائی کے ابتدائی مرحلے میں اپنایا جب اسرائیلی قیدیوں کو لے جایا جارہا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حماس نے دو اسرائیلی قیدیوں کو یحیی السنوار کے تباہ شدہ گھر کے قریب رہا کیا جب کہ تیسرا قیدی بھی ایک خاص مقام پر چھوڑا گیا۔ حماس قیدیوں کی رہائی کے ہر موقع کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اپنی طاقت کو اور اسرائیل کی کمزوری کو نمایاں کرے۔

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ یوسی کوبرواسر نے کہا کہ حماس قیدیوں کی رہائی کے مناظر کو ایک تھیٹر شو میں تبدیل کررہی ہے تاکہ اسرائیل کو رسوا کیا جاسکے۔ جب اسرائیلی عوام نے ٹی وی اسکرینوں پر فلسطینی عوام کو بڑی تعداد میں قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جشن مناتے دیکھا تو وہ حیران اور پریشان ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کی تصاویر نے بھی اسرائیلی عوام میں غصہ پیدا کردیا تھا۔ تقریب میں ایک پوسٹر پر لکھا تھا: “جبالیا صہیونی فوجی اسپیشل یونٹ جفعاتی کی قبرستان ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *