ایران مزید تین سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گا

مہر رپورٹر کے مطابق، ایرانی وزیر مواصلات ستار ہاشمی نے کہا کہ کل ملک کے قومی خلائی ٹیکنالوجی ڈے کی مناسبت سے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں صدر پزشکیان، وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور خلائی ادارے کے چیئرمین حسن سالاریہ شرکت کریں گے۔ 

 تقریب میں ناوک سیٹلائٹس، پارس 1 اور پارس 2 کے اپ گریڈ شدہ ماڈلز کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پارس1 سیٹلائٹ کے اپ گریڈ شدہ ماڈل میں پچھلے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تجربات کی بنیاد پر نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ نیز، پارس 2 سیٹلائٹ ہائی امیجنگ کوالٹی رکھتا ہے جب کہ “ناوک” ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو بھی ایک لمبے بیضوی مدار میں اونچائی والے ٹیلی کمیونیکیشن مواصلات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے پہلی بار مدار میں رکھا جائے گا۔ 

اس تقریب میں فضائی اور خلائی ٹیکنالوجی کے ماہرین کی سائنسی کامیابیوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس کا صدر مملکت دورہ کریں گے۔ 

اس سے پہلے ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے کہا تھا کہ سال کے آخر تک مزید دو سیٹلائٹ لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 25 سیٹلائٹس زیر تعمیر ہیں جب کہ 8 سیٹلائٹس لانچ کے لئے تیار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *