فلسطینی قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک پر حماس کا ردعمل

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے متعدد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے فوراً بعد اسپتال منتقلی کو صہیونی دشمن کے وحشیانہ سلوک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

 حماس نے ایک بیان میں زور دیا کہ آج ہمارے بہت سے بہادر قیدیوں کو فاشسٹ صیہونی رژیم کی جیلوں سے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ منتقلی جیلوں میں ان کے ساتھ ناروا سلوک کا نتیجہ ہے اور یہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ہونے والے پرتشدد سلوک کو ثابت کرتی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک، درندہ صفت قاتل رژیم کے انسانی قدر سے عاری ہونے اور قیدیوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا بیّن ثبوت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ہونے والی بربریت کو روکنے کے لیے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو فوری مداخلت کرنی چاہئے۔

 حماس نے کے بیان اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکیں فلسطین کی آزادی کے لئے مقاومت کا آبرومندانہ راستہ جاری رکھیں گی۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *