مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کا قافلہ صیہونی عوفر جیل سے بیتونیا شہر پہنچا ہے۔ قافلے میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے متعدد فلسطینی قیدی شامل ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کو لے جانے والی بسیں رام اللہ پہنچ گئی ہیں، جہاں عوام نے بھرپور استقبالل کیا۔
ادھر فلسطینی قیدیوں کے کلب نے آگاہ کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے چوتھے مرحلے میں عمر قید کی سزا پانے والے 18جب کہ طویل المدتی سزاؤں کے حامل 54 قیدی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے 111 قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا، جنہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔