تلنگانہ: سڑک حادثہ میں 40مسافرین زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 40مسافرین زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے پلوروٹول پلازہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب دو پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں نے لاری کوٹکر دے دی۔زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹائلس سے لدی لاری کے یوٹرن لینے کے دوران حیدرآباد سے کڑپہ جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔

کچھ ہی منٹوں میں، ایک اورپرائیویٹ ٹراویلس کی بس، جو حیدرآباد سے تروپتی کی طرف جارہی تھی، نے پیچھے سے دوسری بس کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار 40 مسافر زخمی ہو گئے۔

ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو آندھرا پردیش کے کرنول کے سرکاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *