نائیجیریا کے اسکول میں شدید آگ، 17 بچے جان بحق

نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو نے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح دیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات عام نہیں، تاہم ماضی میں پیش آنے والے ایسے حادثات کے لیے حکومت کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت 2014 میں متعارف کرائی گئی ‘محفوظ اسکول اقدام’ (سیف اسکول انیشیٹیو) پر مؤثر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *