[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ میں آیندہ سال منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے خواہاں جان کینیڈی جونئیر نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرائن میں یورنیم سے بھرپور ہتھیار بھیج کر اس کو تباہ کررہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا ہے کہ یوکرائن کو نجات دینے کے بہانے یورنیم کے ہتھیار بھیجنے سے یوکرائن بچنے کے بجائے تباہ ہوجائے گا۔ اگر میں صدراتی انتخابات جیت جاوں تو اس غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی معاملے کو ختم کردوں گا۔
انٹرنیٹ سائٹ انٹل ریپبلک نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ جب یورنیم سے بنے ہوئے ہتھیار کمزور ہوجائیں اور استعمال کریں تو ہدف پر لگنے کے بعد یورنیم کے ذرات گردوغبار میں بدل جاتے ہیں اور ہوا کے زریعے پھیل جانے کے بعد سانس اور جلد کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
اس سے پہلے برطانوی فوج کے سربراہ جمز ہیپی نے کہا تھا کہ یوکرائن کو ٹینک میں استعمال کرنے کے لئے دئیے گئے گولوں میں ضعیف شدہ یورنیم استعمال کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ جنگ کے بعد اس کے مضر اثرات کے بارے میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔
کریملن کے ترجمان نے کہا اس حوالے سے کہا تھا کہ یوکرائن کو یورنیم ہتھیار دینے والے اس کے مضر اثرات اور نقصانات کے ذمہ دار ہوں گے۔