بہرحال، پیپا پُل ٹوٹنے کا تازہ واقعہ جس فافامئو علاقہ میں ہوا ہے، وہاں سے سنگم کی دوری تقریباً 10 کلومیٹر ہے۔ اس راستے سے لکھنؤ، بریلی، ایودھیا، امیٹھی، سلطان پور اور پرتاپ گڑھ کے عقیدتمند آمد و رفت کر رہے ہیں۔ فافامئو سے گنگا ندی پر ایک 2 لائن کا پُل بنا ہوا ہے۔ مہاکمبھ کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے 2 لائن والے پُل سے ملاتے ہوئے پیپا پُل بنوایا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اسٹیل کا پُل بھی بنایا گیا ہے جس کا عقیدتمند استعمال کر رہے ہیں۔
مہاکمبھ میں پھر ہوا حادثہ، پیپا پُل ٹوٹنے سے کئی عقیدتمند دبے، ریسکیو مہم جاری
