بجٹ اجلاس سے پہلے مودی نے لکشمی کو یاد کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے پہلے خوشحالی کی دیوی لکشمی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں خواتین کو عزت اور برابری دینے والے قانون سمیت کئی اہم قوانین بنائے جائیں گے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بجٹ اجلاس سے پہلے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ نہ صرف نیا اعتماد پیدا کرے گا بلکہ اصلاحات کو مزید تقویت بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا ’’مماں لکشمی ہمیں کامیابی اور حکمت فراہم کرتی ہے اور خوشحالی کے ساتھ ہماری فلاح و بہبود کرتی ہے۔

میری پرارتھنا ہے کہ ملک کے ہر غریب اور متوسط ​​طبقے پر ماں لکشمی کی خصوصی کرپا رہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ اس سیشن میں کئی اہم بل پاس ہوں گے اور کئی اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

بجٹ اجلاس دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا اور یہ اجلاس 4 اپریل تک جاری رہے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *