پونچھ میں ایل او سی پر دو در انداز ہلاک، آپریشن جاری

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوج نے دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے جمعہ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو دیکھا گیا’۔

انہوں نے کہا: ‘وہاں تعینات مستعد جوانوں نے دراندازی کرنے والے ہشت گردوں کو روکا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ شروع ہوئی’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ آپریشن رات بھر جاری رہا جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں تلاشی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور جنگی سامان بر آمد ہوا ہے۔

علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *