جناب محمد نواب انجینیرنائب صدر کی اطلاع کے بموجب مولانا مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی ایم اے بانی انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز وجنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی حیدرآباد کے قلم سے ہندوستانی نزاد ، امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع کی حیات وخدمات ، افکار وآثار پر ۱۶۲ صفحات میں دیدہ زیب صورت میں ایک دستاویزی وتاریخی کتاب منظر عام پر آئی ہے ، جس کو خوبصورت سرورق اور بہترین کاغذ پر انسٹی ٹیوٹ آف عربک حیدرآباد نے شائع کیا ہے، جس میںماہر نفسیات امریکی ڈاکٹر محمد قطب الدین کا قطب نامہ اور ان کے تخلیقی عناصر اور ان کے خوبیوں واسفار ،زندگی کے نشیب وفراز کو دل کش پیرایہ میں رقم کیا ہے۔ وہیں عصر حاضر کے دانشوران جیسے پروفیسر اختر الواسع ، ، ڈاکٹر شجاعت علی صوفی، پروفیسر محمدلقمان خان،محمد عبد السلیم ایڈوکیٹ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز،مفتی امتیاز ماہر نرملی، ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، غوثیہ سلطانہ امریکہ ، عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی، عارف اقبال دہلی، ظہیر ناصری، حافظ صابر پاشاہ قادری ، محمد مشتاق ملک، مرزا عبد القیوم ندوی، عبد العظیم انیس فیضی،سید جلیل ازہر نرمل کے وقیع تاثرات ومقالات شامل ہیں،نیزڈاکٹر صاحب کے ۱۹ چنیدہ مضامین قطب نمائی کے زیر عنوان جمع کئے ہیں۔ مختصر یہ کہ ایک دستاویزی کتاب ہے جس کا رسم اجرائ عنقریب عمل میں آئے گا اورجو انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز متصل جی ایم گارڈن قادر باغ نانل نگر سے رعایتی قیمت پر حاصل کی جاسکتی ہے،رابطہ نمبر 9849611686 ہے۔