اندور میں بھکاری کو بھیک دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے درج کی ایف آئی آر، کارروائی کی تیاری!

بتایا جاتا ہے کہ اندور میں بھیک دینے والوں کو دفعہ 223 کے تحت ایک سال کی سزا اور 2500 روپے تک کا جرمانہ، یا پھر دونوں کا التزام ہے۔ تازہ معاملہ کے تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے 2 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔‘‘ توجہ طلب بات یہ ہے کہ بھیک دینے اور لینے کے خلاف قانونی کارروائی والا حکم یکم جنوری 2025 سے پورے اندور میں نافذ ہو چکا ہے۔ گزشتہ ماہ اندور کے ضلع مجسٹریٹ آشیش سنگھ نے لوگوں سے بھیک نہ دینے کی اپیل بھی کی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ جانکاری بھی دی ہے کہ حال ہی میں بھیک مانگنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھیک مانگنے والے کئی لوگوں کی بازآبادکاری بھی ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *