نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے ریاست کے یوم تاسیس پر اتر پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ اتر پردیش اپنی ثقافتی تنوع، بھرپور تاریخ اور پائیدار ترقی کے لیے ایک تحریک ہے۔
اس ریاست کی کامیابیوں نے کئی شعبوں میں ہندوستان کی ترقی میں بے مثال تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا – “اتر پردیش کے یوم تاسیس کے پرمسرت موقع پر ریاست کے تمام لوگوں کو دلی نیک خواہشات اور دلی مبارکباد۔”
خیال رہے مسٹر دھنکھڑ لکھنؤ میں اس خاص موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس منفرد ریاست کی توانائی، متحرک اور شاندار روایات کو دیکھ کر خوش ہیں۔
مسٹر دھنکھر نے کہا – “یہ میری نیک خواہشات ہے کہ ‘اتر پردیش’، اپنے لامحدود امکانات اور ایک خوشحال ‘انٹرپرائز اسٹیٹ’ کے جذبے کے ساتھ ‘اتم پردیش’ کے طور پر ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرتا رہے۔”