فرانس کا تل ابیب کے لیے پروازیں 25 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

پیرس: فرانس کی فضائی کمپنی ‘ایئر فرانس’ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اس کی تل ابیب کے لیے معطل کردہ پروازوں کا آغاز 25 جنوری سے دوبارہ کردیا جائے گا۔

تل ابیب جس کا جنگ کی وجہ سے دوسرے ملکوں سے فضائی رابطوں کا سلسلہ کئی ماہ سے منقطع تھا اب اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے بعد پھر سے شروع ہو جائے گا۔

ایئر فرانس بھی ان کئی فضائی کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے ماہ ستمبر 2024 میں اپنی پروازیں تل ابیب بھیجنا روک دی تھیں۔

کہ تل ابیب لبنان کی حزب اللہ اور یمن کے حوثیوں کے میزائلوں اور راکٹوں کے نشانے پربھی آگیا تھا۔ لیکن اب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد یہ پروازیں تل ابیب کے لیے بحال ہونا شروع پو گئی ہیں۔

جرمنی کی فضائی کمپنیوں کے بڑے گروپ ‘ لفتھنزا’ سے جڑی ‘سوئس’ اور ‘یورو ونگ’ بھی پروازوں کی بحالی کا اعلان کر چکی ہیں۔ اسی طرح ‘ایزی جیٹ’ نے بھی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے زیر عمل ہے اور فائر بندی کے علاوہ غزہ سے 3 اسرائیلی خواتین اور 90 فلسطینی عورتیں اور بچے تبادلے میں اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جا چکے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *