معزز چیف جسٹس اَلوک ارادھے کو تہنیت

حیدرآباد ۔ مومِن روشن ظمیر ایڈوکیٹ ریاستی جنرل سیکریٹری و سوشل میڈیا انچارج، قانونی سیل (قانون، انسانی حقوق اور آر ٹی آئی ڈپارٹمنٹ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس اَلوک ارادھے کو ان کے وداعی تقریب میں تہنیت پیش کی۔

 

یہ تقریب معزز چیف جسٹس اَلوک ارادھے کے تلنگانہ ہائی کورٹ سے بمبئی ہائی کورٹ کے لیے تبادلے کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔ وداعی تقریب ہائی کورٹ ایڈووکیٹس بار اسوسی ایشن، حیدرآباد میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایکٹنگ چیف جسٹس سوجئے پال، ہائی کورٹ کے معزز ججز، ہائی کورٹ

 

ایڈووکیٹس ایسوسی ایشن کے صدر رویندر ریڈی گارُو، سیکریٹری شنکی بھوشن راؤ گارُو، شاردا کٹکم گارُو، راج کمار گارُو، کئی دیگر وکلاء اور قانونی سیل – ٹی پی سی سی کے اراکین موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *