غزہ میں جنگ بندی اسلام کی فتح و سربلندی اور صہیونیوں کے لیے مایہ ننگ ہے، جنرل باقری

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے غزہ میں جنگ بندی کو صیہونی قابض حکومت اور عالمی استکبار کی جھوٹی دھونس کے خاتمے کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی قدس شریف کے جانبازوں کی جراحت و بہادری کے سامنے صہیونی حکومت کی شکست کی عکاسی کرتی ہے۔  

انہوں نے مزید زور دیا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران غزہ میں ہونے والے واقعات صیہونیوں کے لیے ایک بڑی مصیبت اور اسلام اور مزاحمتی محور کی سربلندی کا نقطۂ آغاز ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *