اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ آج جمعہ (17 جنوری 2025 کو سنایا گیا)۔ عدالت نے عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ سے متعلق بدعنوانی کا مرتکب قرار دیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کی عدم ادائیگی پر بالترتیب 6 ماہ اور 3 ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق، عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کی عدم ادائیگی پر بالترتیب 6 ماہ اور 3 ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔ فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے جیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ایک ایسے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے جس سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پوری دنیا میں ملک کا مذاق بنے گا۔ یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔